بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل سے قبل اختتامی تقریب کیلئے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان کردیا۔اتوار کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ سے قبل میگا ایونٹ کے آفیشل براڈ کاسٹر نے ایک ٹویٹ میں پہلے اشارہ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ دعا لیپا اختتامی تقریب میں پرفارم کرسکتی ہیں تاہم بھارتی بورڈ نے انکا نام ہٹادیا ہے۔ورلڈکپ کی اختتامی تقریب کو 4 مختلف کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی تقریب میں بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ایئرشو کا انعقاد کرے گی بعدازاں ٹاس ہوگا۔
