0

اسمارٹ فون کے ٹکر کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ’اے آئی پِن ڈیوائس‘ لانچ

’ہیومین‘ نامی اسٹارٹ اپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’پن‘ لانچ کردی گئی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ مشہور ٹیک مصنوعات میں سے ایک ہے۔’ہیومین‘ یا Humane امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے دو سابق ملازمین عمران چوہدری اور ان کی اہلیہ کی جانب سے اسٹارٹ اپ ہے جو پانچ سال قبل لانچ کیا گیا تھا۔عمران چوہدری ایک برطانوی نژاد امریکی ڈیزائنر ہیں، جنہوں نے آئی فون کے لیے یوزر انٹرفیس اور انٹریکشن ڈیزائن بنائے تھے، ایپل میں 1995 سے 2017 تک وہ میک، آئی پوڈ، آئی فون، آئی پیڈ، ایپل ٹی وی، ایپل واچ، ایئر پوڈز، اور ہوم پوڈ سمیت دیگر مصنوعات کے ڈیزائنر تھے۔ہیومین کے صدر عمران چوہدری اور ان کی اہلیہ گزشتہ کچھ عرصے سے مصنوعی ذہانت پر مبنی منفرد ڈیوائس ’اے آئی پن‘ کی تیار کرنے میں مصروف تھے، بظاہر نظر آنے والی یہ چھوٹی سی ڈیوائس کئی بڑے بڑے کام سرانجام دے سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں