بنگلورو: آئی سی سی ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دیکر اپنا آخری میچ بھی جیت لیا۔بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ڈچ ٹیم 47.5 اوورز میں 250 رنز بناسکی بھارت ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اپنے تمام لیگ میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پورے 18 پوائنٹس لینے والی ٹیم بن گئی۔ بھارتی ٹیم کا 15 نومبر کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
