0

مصطفیٰ قریشی نے فلسطین ایشو پر فلم بنانے کا مشورہ دے دیا

کراچی: پاکستانی انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے فلسطین کے ایشو پر فلم بنانے کا مشورہ دے دیا۔ کراچی میں ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر 55 اسلامی ممالک صرف لفاظی کررہے ہیں، عملی طور پر کچھ دکھائی نہیں دیتا، اسرائیل نے بچوں سمیت ہزاروں فلسطینی شہید کردیئے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسئلہ فلسطین پر فلم بنائی جائے، اس کے لیے ہمارے پاس اداکار بھی موجود ہیں جبکہ کیمرے و دیگر آلات بھی دستیاب ہیں۔مصطفی قریشی نے نگراں وزیر ثقافت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کے دوران انہوں نے پسندیدہ اداکار کے طور پر مارلن برانڈو اور دلیپ کمار کا نام لیا، کاش انہوں نے کسی پاکستانی اداکار کا نام لیا ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں