0

شیاؤمی کے برانڈ ’ریڈمی‘ کا سستا فون متعارف

اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنے برانڈ ’ریڈمی‘ کا رواں سال کا سستا ترین فون پیش کردیا، جسے مہنگائی کے دور میں بہترین فیچرز کا حامل فون قرار دیا جا رہا ہے۔کمپنی نے ’ریڈمی 13 سی‘ کو 6.74 انچ کے بڑے اسکرین جب کہ 4، 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا ہے۔فون کو 128 اور 256 جی بی میموری کے ماڈیولز کے ساتھ مختلف رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔’ریڈمی 13 سی‘ کو تین بیک کیمروں جب کہ ایک اپگریڈ سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں