0

ورلڈکپ 2023: پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا

پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے اور اب اس کے سیمی فائنل کھیلنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا۔ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رن کا ہدف دیا، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 6.4 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم پاکستان ایسا کرنے میں ناکام رہا۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رن بنائے۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 82 رن پر گری، افتخار احمد نے ڈیوڈ ملان کو 31 رن پر آؤٹ کیا، بعدازاں حارث رؤف نے جونی بیئر اسٹو کو 59 رن پر پویلین لوٹایا۔بین اسٹوکس نے 84 رن کی اننگز کھیلی، انہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، جوروٹ 60 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک نے 30 اور جوز بٹلر نے27 رن بنائے، معین علی 8 رن بناسکے۔پاکستان مقررہ اوور میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں