0

ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ورلڈکپ کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 307 رنز کا ہدف مچل مارش کے شاندار 177 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 45 ویں اوور میں حاصل کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ٹریوس ہیڈ 10، ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسٹیو اسمتھ نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں